15
Justuju Classic (Club) Sandwich جستجو کلاسک (کلب) سینڈوچ
[تیزکھانوں کا مقبول ترین سینڈوچ]
A Most Popular "Fast Food" Sandwich
خصوصیات: ایک سوندھا ذائقہ، بہتر انرجی لیول، ٹرپل ڈیک ٹوسٹڈ سلائسز، چیزسلائس
اصل سینڈوچ اور پیشکش کی شکل اور اجزاء تصویر سے مختلف ہوسکتے ہیں
*
اس سینڈوچ میں کم از کم تین مختلف بنیادی غذائی اشیاء استعمال کی جاتی ہیں۔ مثلاً چکن میٹ اور *چکن سلامی سلائسز"، ایک عدد لذیذ پنیر سلائس کے ساتھ ۔
جستجو کلاسک کلب سینڈوچ کا عصری نسخہ تیّار کرتے ہوئے یہ خیال رکھا گیا ہے کہ دنیا بھر کے کلبوں، موٹیلوں، ریستورانوں، اور ہوٹلوں میں مقبول ترین یہ سینڈوچ کھانے والا سیر ہوجائے، توانائی کا ایک اعلیٰ لیول حاصل ہو۔
جستجو کلاسک کلب سینڈوچ کے اجزاء میں، مناسب بڑے سائز کی ڈبل روٹی کے ہلکے ٹوسٹڈ سہ سطحیسلائس، ٹماٹرفروٹ، تازہ سلاد کے پتّے، کھیرا، معمولی سی کچورا پیاز، کالی مرچ، نمک اور شامل ہیں۔ خلوص کے ساتھ، معیاری اور تاریخی ذائقہ کے لیے مناسب مقدار میں سادہ مایونیز / یا گارلک مایونیز، بھی ڈالی گئی ہے۔
جستجو کلاسک کلب سینڈوچ کے ساتھ کول سلا، فرینچ فرائیز بھی پیش کی جاسکتی ہیں۔یہ مینو کس کے لیے زیادہ مناسب ہے:۔
وہ تمام افراد جو صحت مند ہیں، اور جنہیں چکن اور انڈوں سے تیّار کردہ اشیاء سے پرہیز نہیں، کم مرچ کھاتے ہیں، اور ان کی زندگی خوب بھاگ دوڑ میں گزرتی، اور انہیں ایک اعلیٰ سطح کی توانائی درکار ہے، اور وہ اپنے لنچ پر مناسب خرچ کرنا چاہتے ہیں۔
چونکہ سلاد اور کھیرا جلد خراب ہوجاتا ہے، اور جستجو کلاسک کلب سیںڈوچ کے ساتھ تازہ کول سلا، فرینچ فرائیز بہت مزہ دیتے ہیں، یہ سینڈوچ اسی وقت پیش کرنا مناسب ہوسکتا ہے جب یہ آپ کو جستجو فوڈز ایک محدود ترین وقت میں سپلائی کرسکے، یا آپ کے کچن کی سہولیات جستجو فوڈز کے معیار اور ضروریات کے مطابق حاصل ہوں، جہاں سے یہ بلا دقّت جلد از جلد پیش کیا جاسکے۔ بصورت دیگر، اسے بلا سلاد اور فرینچ فرائیز کے بھی نوش کیا جاسکتا ہے۔
اگر آپ کو ذیابیطس لاحق ہے، کولسٹرول اور ٹرائی گلائیسرائڈ لیول اونچا ہے، آپ جسمانی محنت بالکل نہیں کرتے، چلتے پھرتے نہیں -- سیڑھیاں چڑھتے اترتے سانس پھول جاتا ہے، یا / اور پنیر، چکن، اور مایونیز سے الرجی ہے تو یہ سینڈوچ آپ کے لیے نہیں ۔ اور یہ سفارش کی جاتی ہے کہ آپ اپنے ڈاکٹر کے مشوروں سے ہلکی پھلکی جسمانی محنت، ایکسرسائز شروع کریں
ہم اُمّید کرتے ہیں کہ آپ "سبزپری" جیسے برگر، یا سینڈوچ کھاسکتے ہیں۔
*
کلب سینڈوچ کی نوعیت اور تاریخ کے سبب (جو کچھ میسّر ہو، استعمال کرڈالو)، چکن میٹ کے علاوہ دوسری بنیادی غذائی شے میں تبدیلی ممکن ہے۔ مثلاً ہلکا فرائی انڈا، اس کی سفیدی، یا ابلے انڈے کی سفیدی، وغیرہ۔
No comments:
Post a Comment