!کیا ہم "فاسٹ فوڈ" کو "چیتا" بھی کہہ سکتے ہیں
Fast, Instant, Speedy تیز، فوری، سریع
جب ہم نے "جستجو فوڈز" کی منصوبہ بندی شروع کی تو یہ مسئلہ اُٹھ کھڑا ہوا کہ "فاسٹ فوڈ" کو اردو میں کیا کہا جائے۔
ہم نے اس کا تمہیدی نام "تیز کھانے" رکھا۔ اگرچہ اسے "سرگرم"، "مستعد"، "برق رفتار"، "فوری"، اور "سریع" بھی کہا جاسکتا ہے۔
حقیقت یہ ہے کہ "فاسٹ فوڈ" کی اصطلاح اردو میں بھی رائج ہوچکی ہے۔
عربی زبان میں فاسٹ فوڈ کو "الوجبہ السریعہ" کہا جاتا ہے۔ اس حساب سے اردو میں "سریع" درست مانا جاسکتا ہے۔
تاہم، ہمارے بچّوں کو "تیزکھانے" انوکھا سا لگا، اور اجنبی سا محسوس ہوا۔ اور ہم تو ہیں ہی انوکھے پن اور دل چسپی کی جستجو میں۔۔۔
تو پھر، آپ کا کیا خیال ہے۔ آپ کو کیا نام پسند ہے۔ اپنی رائے کمینٹ فارم، یا ای میل کے ذریعہ "فوری"، "سرعت" سے، اور "تیز" رفتاری سے ارسال فرمائیے۔
چونکہ ہمیں یہ احساس ہے کہ نئی نسل کے بہت سے بچّوں کو اردو کے کچھ الفاظ لغت میں دیکھنے کی ضرورت محسوس ہوسکتی ہے، تو اسی لیے ہم نے اردو لغت کا ربط بھی آپ کو "جستجو فوڈز" کی ویب سائٹ کے مینو میں دے دیا ہے۔
تمام تر جستجو، اور خلوص کے ساتھ
No comments:
Post a Comment