Saturday, June 26, 2010

The Justuju Foods Mission جستجو فوڈز کا عزم




The Justuju Foods Mission جستجو فوڈز کا عزم

جستجو فوڈز یہ عزم کرتا ہے کہ


جستجو فوڈز معزّز سفید پوش کارکنان اور پروفیشنل طلباء کو ان کے دفتر / تعلیمی اداروں کے آرام دہ ماحول میں صاف ستھرے، صحت بخش، تیز کھانے، مناسب قیمتوں پر فراہم کرے گا۔

جستجو فوڈز یہ کام ایک سماجی خدمت کے تصوّر کو ذہن میں رکھ کر سرانجام دے گا

جستجو فوڈز اپنی خدمات کے نتیجہ میں کارکنوں اور اداروں اور طلباء کی کارکردگی میں اضافہ کریگا

جستجو فوڈز خصوصی طور پر صنفِ نازُک، بیمار، اور عمر رسیدہ افراد کی ضروریات کا خیال رکھنے کا عزم رکھتا ہے

جستجو فوڈز صفائی، ستھرائی، حفظان صحت، اور پاکیزگی پر خصوصی توجّہ دے گا

جستجو فوڈز بلا زائد منافع، اور بلاغیر ضروری نقصان، کے اصولوں پرکم از کم منافع کی بنیاد پر کام کرے گا

جستجو فوڈز قابل اعتبار اور مقبول عام خیراتی اقدامات میں حصّہ لے گا

جستجو فوڈز، اپنی ویب سائٹ پر، عمومی صحت پر مختلف کھانوں کے اثرات کے بارے میں آگاہی کی مہم جاری رکھے گا

جستجو فوڈز اپنے کارکنان کو بہترین حفظان صحت کے اصولوں پر عمل کرنے کی ترغیبات دیتا رہے گا




No comments:

Post a Comment