Disclaimer ہوشیار باش
جستجو فوڈز نے اپنے مینو کے متعلّق تمام معلومات مکمّل خلوص اور نیک نیتی کے ساتھ دی ہیں۔ آپ کو اپنی صحت اور اپنی کھانے کی ضروریات اور احتیاطوں کا علم ہونا چاہیے۔ خاص طور پر اگر آپ کو کسی خاص غذا سے الرجی ہے تو آپ ہمیشہ اس امر کو یقینی بنائیں کہ آپ کوئی بھی ایسی چیز نہ کھائیں جس سے آپ کو زحمت ہو۔
تاہم جستجو فوڈز آپ کی صحت سے ان تیز کھانوں کی مناسبت کے بارے میں کسی بھی قسم کی گارنٹی مہیّا نہیں کرتا، اور اس ضمن میں کوئی بھی قانونی کارروائی قبول نہیں کی جائے گی۔
جستجو فوڈز کے "تیزکھانوں" سے مراد وہ تمام فاسٹ فوڈ ہیں، جو وہ اپنے صاف ستھرے کچن سے اعلیٰ معیاری غذائی اشیاء استعمال کرتے ہوئے تیّار کرتے ہیں۔
جستجو فوڈز کی اس ویب سائٹ پر آپ کے لیے غذائی صحت کے بارے میں مزید معلومات، اور ان کے ربط مہیّا کیے جارہے ہیں۔ ان کا مطالعہ آپ کو اور آپ کے تمام دوستوں اور اہل خاندان کو صحت مند رکھنے میں مدد کرے گا۔
*
No comments:
Post a Comment