Thursday, June 24, 2010

FrankFurter فرینک فرٹر




FrankFurter فرینک فرٹر
خصوصیات: بلا مرچ / یا کم مرچ، ذائقہ دار، متوسط انرجی لیول، سوندھا چکن سوسیج

اصل شکل و صورت اور اجزاء مختلف ہوسکتے ہیں

*

اس تیزکھانے میں ایک خاص طور پر تیّار کردہ خوش ذائقہ اور سوندھا پن لیے "چکن سوسیج" موجود ہے۔

اسے تیّار کرتے ہوئے یہ خیال رکھا گیا ہے کہ قیمت مناسب ہو، توانائی کا متوسط لیول حاصل ہو،

ایک معیاری چکن سوسیج کے علاوہ، اس کے اجزاء میں ڈالڈا کنولہ تیل، معمولی مقدار میں ٹماٹر فروٹ، ہری مرچ، کالی مرچ، نمک اور تیل کی ایک معمولی سی مقدار سے ہلکا سا ٹوسٹڈ نرم صامولی بن شامل ہیں۔ خلوص کے ساتھ، مزید ذائقہ کے لیے مناسب مقدار میں مسٹرڈ سوس، مایونیز، اور چلی گارلک سوس ڈالی گئی ہے۔

یہ مینو کس کے لیے زیادہ مناسب ہے:۔

وہ تمام افراد جو صحت مند ہیں، اور جنہیں چکن سوسیج اور دیگر مندرجہ بالا اجزاء سے پرہیز نہیں، اور ان کی زندگی کافی حد تک بھاگ دوڑ میں گزرتی، اور انہیں متوسط سطح کی توانائی درکار ہے، اور وہ اپنے لنچ پر کم خرچ کرنا چاہتے ہیں


اگر آپ کوذیابیطس لاحق ہے، یا / اور مایونیز سے الرجی ہے تو یہ فرینک فرٹر آپ کے لیے نہیں ، اس صورت میں آپ اسے بلا مایونیز کے بھی طلب کرسکتے ہیں۔ یا پھر اس کے علاوہ یا اس کے ساتھ، آپ 'سبز پری" اور 'سبز جن" برگر بھی کھاسکتے ہیں۔

*



No comments:

Post a Comment