9
برگر بیض مغلی
خصوصیات: کم قیمت، انوکھا ذائقہ، درمیانہ انرجی لیول
*
اس برگر میں ایک خاص مصالحہ دار آب جوش سے تیّارکردہ ابلے انڈے کی نرم سفیدی، اور دیگر غذائی اشیاء موجود ہیں۔
اسے تیّار کرتے ہوئے یہ خیال رکھا گیا ہے کہ یہ کم قیمت ہو، کھانے والا سیر ہوجائے، توانائی کا متوسط لیول حاصل ہو، اور یہ برگر ایک انوکھا ذائقہ فراہم کرتا ہو۔
اس کے اجزاء میں تازہ انڈہ، معمولی مقدارمیں پیاز، ٹماٹرفروٹ، ہری مرچ، کالی مرچ، نمک ، اور تیل کی ایک معمولی مقدار سے ٹوسٹڈ خستہ برگر بن شامل ہیں۔ خلوص کے ساتھ، مزید ذائقہ کے لیے مناسب مقدار میں مایونیز، اور چلی گارلک سوس ڈالی گئی ہے۔
یہ مینو کس کے لیے زیادہ مناسب ہے:۔
وہ تمام افراد جو صحت مند ہیں، اور جنہیں انڈہ کی زردی سے پرہیز ہے، مگر سفیدی سے پرہیز نہیں، اور ان کی زندگی کسی حد تک بھاگ دوڑ میں گزرتی، اور انہیں ایک درمیانہ توانائی کا لیول درکار ہے، اور وہ اپنا لنچ کفایت شعاری سے کرنا چاہتے ہیں۔
اگر آپ کا کولیسٹرول لیول بڑھا ہوا ہے تو یہ برگر آپ کے لیے مناسب ہے۔ ایسی صورتوں میں اس کے علاوہ آپ "سبز پری" اور "سبزجن" برگر بھی کھاسکتے ہیں۔
اگر آپ کو انڈہ کی سفیدی، اور مایونیز سے الرجی ہے تو یہ برگر آپ کے لیے نہیں۔
*
No comments:
Post a Comment