10
برگر بیض مغلی کامل
خصوصیات: کم قیمت، انوکھا ذائقہ، ہائی انرجی لیول
*
اس برگر میں ایک خاص مصالحہ دار آب جوش میں تیّار کردہ ابلا نرم انڈہ، اور دیگر غذائی اشیاء موجود ہیں۔
اسے تیّار کرتے ہوئے یہ خیال رکھا گیا ہے کہ یہ کم قیمت ہو، کھانے والا سیر ہوجائے، توانائی کا ہائی لیول حاصل ہو، اور یہ برگر ایک انوکھا ذائقہ فراہم کرتا ہو۔
اس کے اجزاء میں تازہ انڈہ، معمولی مقدارمیں پیاز، مناسب مقدار میں ٹماٹرفروٹ، ہری مرچ، کالی مرچ، نمک ، اور تیل کی ایک معمولی مقدار سے ٹوسٹڈ خستہ برگر بن شامل ہیں۔ خلوص کے ساتھ، مزید ذائقہ کے لیے مناسب مقدار میں مایونیز، اور چلی گارلک سوس ڈالی گئی ہے۔
یہ مینو کس کے لیے زیادہ مناسب ہے:۔
وہ تمام افراد جو صحت مند ہیں، اور جنہیں انڈہ سے پرہیز نہیں ہے، اور ان کی زندگی خاصی حد تک بھاگ دوڑ میں گزرتی، اور انہیں توانائی کا ایک ہائی لیول درکار ہے، اور وہ اپنا لنچ کفایت شعاری سے کرنا چاہتے ہیں۔
اگر آپ کا کولیسٹرول لیول بڑھا ہوا ہے تو یہ برگر آپ کے لیے مناسب نہیں ہے۔ ایسی صورتوں میں آپ "برگربیض مغلی"، "سبزپری" یا "سبزجن" برگر بھی کھاسکتے ہیں۔
اگر آپ کو انڈہ اور مایونیز سے الرجی ہے تو یہ برگر آپ کے لیے نہیں۔
*
No comments:
Post a Comment