Saturday, June 26, 2010

Fateh Burger فاتح برگر



14

Fateh Burger فاتح برگر

[تیزکھانوں کے موجد کو خراجِ تحسین]
A Tribute to the Pioneers of "Fast Foods"


خصوصیات: تیز مرچ، ذائقہ دار، ساتواں آسمانی انرجی لیول، ڈبل چکن پیٹی، ڈبل چیزسلائس، دوسطحی بن

اصل برگر کی شکل اور اجزاء تصویر سے مختلف ہوسکتے ہیں

*

اس برگر میں ایک خاص طور پر تیّار کردہ کباب شکل کی نرم، اور خوش ذائقہ ڈبل "چکن پیٹیاں"، دوعدد پنیر سلائس کے ساتھ پیش کی جاتی ہیں۔

اسے تیّار کرتے ہوئے یہ خیال رکھا گیا ہے کہ تیزکھانوں کے موجد اور بانی، تیموجن عرف چنگیزخان، کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اسے کھانے والا خوب شکم سیر ہوجائے، توانائی کے ساتویں آسمانی لیول کی چوٹی حاصل ہو۔

معیاریڈبل چکن پیٹیوں کے علاوہ، اس کے اجزاء میں ڈالڈا کنولہ تیل، ٹماٹرفروٹ، پیاز، ہری مرچ، کالی مرچ، نمک اور تیل کی ایک معمولی سی مقدار سے ٹوسٹڈ دو سطحی خستہ برگر بن شامل ہیں۔ خلوص کے ساتھ، مزید ذائقہ کے لیے مناسب مقدار میں مایونیز، اور چلی گارلک سوس، اور ہاٹ سوس بھی ڈالی گئی ہے۔

یہ مینو کس کے لیے زیادہ مناسب ہے:۔

وہ تمام افراد جو صحت مند ہیں، اور جنہیں چکن سے پرہیز نہیں، تیز مرچ کھاتے ہیں، اور ان کی زندگی خوب بھاگ دوڑ میں گزرتی، اور انہیں ایک اعلیٰ ترین سطح کی توانائی درکار ہے، اور وہ اپنے لنچ پر مناسب+ خرچ کرنا چاہتے ہیں


اگر آپ کو ذیابیطس لاحق ہے، کولسٹرول اور ٹرائی گلائیسرائڈ لیول اونچا ہے، آپ جسمانی محنت بالکل نہیں کرتے، چلتے پھرتے نہیں -- سیڑھیاں چڑھتے اترتے سانس پھول جاتا ہے، یا / اور پنیر، چکن، اور مایونیز سے الرجی ہے تو یہ برگر آپ کے لیے نہیں ، اس صورت میں آپ اسی قسم کا "قبلائی خان" برگر ڈبل سبز پیٹیوں (کبابوں) کے ساتھ کھاسکتے ہیں ۔ اور ڈاکٹر کے مشوروں سے ہلکی پھلکی جسمانی محنت، ایکسرسائز شروع کریں

*


No comments:

Post a Comment